ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینڈاؤ یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیونک آرم متعارف کرا دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیونک آرم متعارف کرا دیا

کراچی :ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیو نک آرم متعارف کرا دیا ۔ جب کہ غریب اور متوسط طبقے کےلیےکم قیمت پر مصنوعی اعضاء فراہم کیے جائیں گے ۔

وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے اوجھا کیپمس میں ڈاؤ یونٹ فار آرٹیفیشل لمب (ڈوول )کا رسمی طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈول کے ڈائریکٹر فرحان اسحاق ،اوصاف احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز پیر مدثر علی شاہ، سیکیورٹی انچارج رستم زمان، پروفیسر فیصل یامین پروفیسر عتیق الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی روز اول سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے رعایتی قیمتوں پر تشخیص و علاج میں معاونت کر رہی ہے ڈوول کے قیام کے پس منظر میں بھی یہی مقاصد کار فرما ہیں” ڈوول” کے ذریعے نیورو ڈس ارڈر، آرتھوپیڈک یا کسی اور وجہ سے اپنے اعضا سے محروم افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کیے جائیں گے ۔

ڈوول کے فوکل پرسن ڈاکٹر اوصاف احمد نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیو نک آرم لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں بایونک آرم سے وہ تمام امور انجام دیے جا سکیں گے جو اصل بازو سے دیے جاتے ہیں اور اس کا یہ اتنا حساس اور باریک کام کرنے کا عادی ہے کہ اس سے سوئی میں دھاگہ بھی پرویا جا سکتا ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں