پیر, اکتوبر 7, 2024

تعلیم و تربیت اور اپنی تہذیب سے ہی قوم ترقی کر سکتی ہے : سردار مظہر ناظم اعلیٰ MSO پاکستان

کراچی : تعلیم ہمارا ورثہ ہے نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں انکی اسلامی اصولوں پر اچھی تعلیم و تربیت سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ، تعلیم و تربیت اور اپنی تہذیب سے محبت ہی وہ زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر ہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ جب تک مسلمان بہترین مسلمان تھے تب تک بہترین سائنسدان، بہترین معیشت دان اور بہترین حکمران تھے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلیٰ سردارمظہر مرکزی ناظم عمومی ارسلان کیانی، مرکزی ناظم اطلاعات ونشریات عمر فاروق نے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم تاسیس، تعلیم وتربیت اور تہذیب کے عنوان سے سیمینارز، پرچم کشائی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تعلیم و تربیت اور اپنی تہذیب سے محبت ہی وہ زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر ہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں ۔

ہمارا ماضی گواہ ہے کہ جب تک مسلمان بہترین مسلمان تھے تب تک بہترین سائنسدان، بہترین معیشت دان اور بہترین حکمران تھے مسلم نوجوان کا آئیڈیل صحابہ کرامؓ اور ان کا بہترین دور حکومت ہونا چاہیے، تعلیم ہمارا ورثہ ہے نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں انکی اسلامی اصولوں پر اچھی تعلیم و تربیت سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالاجا سکتا ہے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے خوبصورت نصب العین کے تحت جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،اپنا 23 واں یوم تاسیس تعلیم،تربیت، تہذیب کے عنوان سے منایا ۔

ان کامزید کہنا تھا کہ طلبہ کسی بھی جماعت، تحریک کا ہر اول دستہ ہوتے ہیں۔ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایم ایس او پاکستان نے باصلاحیت نیک صالح نوجوانوں کی کھیپ تیار کی ہے،ایم ایس اوپاکستان تعلیم کا معیار اور اپنے طلبہ کو سب سے منفرد بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں ایم ایس او سے نوجوان نکل کر ملک کی بھارلگ ڈور سنبھالیں گے،کہ ایم ایس او کو طلبہ وطالبات میں وہی اسپرٹ پیدا کرنی ہے جو اسکے قیام کے وقت 11جنوری 2002کو تھی انہی طلبہ نے ایم ایس اوسنبھالی, ایم ایس او قیادت کی نرسری ہے تمام طلبہ و طالبات اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط ہماری اساس ہے اس پر عملداری کے بغیر ایم ایس اوکا سچا کارکن بننا ممکن نہیں، بانی رکن ایم ایس اوپاکستا ن برادر قمرالزمان چودھری کی خدما ت کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ مسلم ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہی وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو ملک کے تمام تعلیمی اداروں دینی مدارس اور عصری جامعات میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے نوجوانوں میں خوف خدا،عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم،حب اصحا ب رسولؓ اور جذبہ حب الوطنی پیدا کر رہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی و مذہبی فرقہ واریت کے اس ماحول میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہی پاکستانی نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے جو ملا و مسٹر کی طبقاتی تفریق کو مٹا کر مسلم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہی ہے میرا پاکستانی نوجوانوں کو پیغام ہے کہ وہ MSO کا دست و بازو بن کر ملک و ملت کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں