ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومپہلا صفحہانجمن اساتذہ کا حکومت سندھ سے جامعہ کراچی کو اعلان کردہ فنڈز...

انجمن اساتذہ کا حکومت سندھ سے جامعہ کراچی کو اعلان کردہ فنڈز کی فراہمی میں تاخیر پہ اظہارِ تشویش

کراچی : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے حکومت سندھ کی جانب سے جامعہ کراچی کو اضافی گرانٹ دیے جانے کے اعلان پر اب تک عمل درآمد نا ہونے کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ جسٹس مقبول باقر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے جامعہ کے مالی مسائل کو حل کروائیں۔

صدر انجمن، پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ جامعہ کو حکومت کی جانب سے ہونے والا سیلری میں اضافہ بھی 5 ماہ کی تاخیر کے بعد ملا ہے جبکہ ان پانچ ماہ کے بقایا جات ابھی بھی واجب ادا ہیں ۔ اسی طرح تحقیقی گرانٹ کی بھی صورتحال مخدوش ہے کہ جس کے باعث تحقیقی عمل مشکلات کا شکار ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ جامعہ میں پریکٹیکلز کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اساتذہ اپنی ذاتی آمدنی سے لیبارٹری کے کیمیکلز منگا کر طلبہ کو پریکٹیکلز کروانے پہ مجبور ہیں۔ اسی طرح جامعہ کے سینکڑوں معاون اساتذہ (Teacher Assistant & Teacher Associates) کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی فنڈز نا ہونے کے باعث ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

صدر انجمن نے وزیر اعلی سندھ سے گذارش کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کے کراچی یونیورسٹی کو دی جانے والی رقم کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ تمام اساتذہ کو ان کے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگی ہو سکے اور وہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ اپنے تحقیقی اور تدریسی فرائض کو انجام دے سکیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں