ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینۣجامعہ کراچی: ایک روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 22 دسمبر کو...

ۣجامعہ کراچی: ایک روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 22 دسمبر کو ہو گی

کراچی : انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی کانفرنس بعنوان: ”منشیات کے استعمال کی روک تھام اور علاج:تحقیق اور پریکٹس کے مابین فرق کو ختم کرنا“ کی افتتاحی تقریب بروزجمعہ 22 دسمبر 2023ء کو صبح 9:30 بجے ایچ ای جے جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہو گی۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ نگراں صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر سعد خالد نیاز مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگر مقررین میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع، سابق سربراہ ریڈیولوجی، آنکولوجی اور سائبرنائف جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عطااللہ شاہ، فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان ،بانی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فرخ ظہور احمد، ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عمران بشیر چوہدری، اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئیر عمر فاروق، رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم و دیگر شامل ہیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں