Home پاکستان عدالتی حکمِ امتناع کے باوجود سرائے صالح میں پلاٹ پر قبضہ شروع

عدالتی حکمِ امتناع کے باوجود سرائے صالح میں پلاٹ پر قبضہ شروع

8

ہری پور : تھانہ سرائے صالح کی حدور میں ماچس فیکٹری کے سامنے تیس مرلے کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے ، عدالت کی جانب سے پلاٹ پر کسی بھی قسم کی تعمیرات کے حوالے سے حکم امتناع ہے اور قبضہ کرنے والے شخص عبداللہ عباس ولد اختر عباس کے خلاف عدالتی بیلف سے الجھنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع ہو چکی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدور میں ماچس فیکٹری کے سامنے تیس مرلے کا پلاٹ مسماۃ بیگم نسیم و سلیم اختر کے نام پر ہے ، جس کا دعویدار بیگم نسیم اختر و سلیم اختر کا بھانجا عبداللہ عباس خان ولد اختر عباس نے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں ۔

جس کی وجہ سے اس پلاٹ کا کیس مسماۃ نسیم اختر کی بیٹی سمینہ شاہین نے پہلے اسسٹنٹ کمشنر ریویو ، سول کورٹ ، سیشن کورٹ اور اب ADJ-1 میں دائر کر رکھا ہے جو زیر سماعت ہے ۔ عدالت نے بیلف کے ذریعے بھی رپورٹ منگوائی اور حکم امتناع پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی حکم جاری کیا کہ کام کو روکوایا جائے تاہم تھانہ سرائے صالح پولیس اسٹیشن کام رکوانے میں ناکام ہے ۔

عدالت کی جانب سے مذکورہ پلاٹ پر تعمیرات نہ کرنے کے حوالے سے 7 جنوری کو حکم جاری کیا گیا تھا اور مدعا علیہان کو تعمیرات کرنے سے روک دیا تھا ۔ تاہم اس کے باوجود بھی عبداللہ عباس تعمیرات کرنے لگا ، جس کے بعد مدعیہ سمینہ شاہین نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا اور توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ۔

جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج – VII، ہری پور آصف علی نے بیلف کو حکم دیا کہ وہ تھانہ سرائے صالح کے ساتھ جائے وقوعہ پر جائے اور کام کو رکوائے اور اپنی رپورٹ 25 مئی سے پہلے پیش کرے ۔اسی حکم میں عدالت نے سرائے صالح پولیس کے ایس ایچ او کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بیلف کے ساتھ جائے وقوعہ پر جا کر کام کو رکوائے ۔

تاہم اس کے باوجود مدعا علیہ نے چار دیواری ، گیٹ تعمیر کر لی ہیں اور چھت ڈالنے کی تیاری بھی کر لی ہے ۔ جس کا سامان موقع پر منگوا لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے مدعیہ نے تھانہ سرائے صالح کو بذریعہ کال متعدد بار کہا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اس کو روکا جائے ۔ بصورت دیگر تھانہ پولیس اور مدعا علیہ عبداللہ عباس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اختر عباس کی بہن نسیم اختر سعودیہ اور بھانجے امریکا سے پیسے بھیجتے تھے اور وہ پاکستان میں ان کے لئے زمینیں لیتا رہا ۔ تاہم بعد ازاں لالچ میں آ کر زمینیں ان کے نام پر نہیں کیں ۔ جس کی وجہ سے اب یہ سلسلہ دوسری نسل میں منتقل ہو گیا ہے ۔

NO COMMENTS