اتوار, دسمبر 21, 2025

ڈیفنس تھانے کی حدور میں ثاقب بیگ نے دھندے عروج پر پہنچا دیئے

کراچی : تھانہ ڈیفنس کی حدور مسلم کمرشل لائن نمبر 1 36C فرسٹ فلور پر مکروہ دھندہ کی محفل کے ساتھ ساتھ مساج سینٹر یونٹس قائم کر لئے گئے ہیں ، بیٹر ثاقب بیگ نے ڈیفنس میں اپنا سسٹم ضبوط کر لیا ہے ۔

اعلی افسران کی پشت پناہی کی صدائیں گونجنے لگی ہیں ۔ ثاقب بیگ طاقتور سسٹم کے تحت دس سال سے ڈیفنس بدر کمرشل میں راج کر رہا ہے ۔

ڈیفنس میں مافیا نے گیسٹ ہاؤسز کو بدنام کرنے کا دھندہ شروع کر دیا ہے ۔ جس میں جسم فروشی سے لیکر ہر قسم کے جرائم کو چلنے کی اجازت بیٹر کے ذریعے دی جانے لگی ہے ۔ اس گورکھ دھندے کا ماسٹر مائینڈ ثاقب بیگ نامی شخص بتایا جاتا ہے جو اس وقت جیکسن تھانے میں تعینات ہے مگر ڈیفنس تھانے کا بیٹر ہے ۔

مسلم کمرشل لائن نمبر 1 36C فسٹ فلور پر شہزاد نامی بدنماء کردار نے جسم فروشی مساج سینٹر کا گورک دھندہ جاری کر رکھا ہے ۔ ذرائع نے بتایا اس گورکھ دھندے کا ماسٹر مائنڈ سرغنہ ثاقب بیگ بتایا جاتا ہے جو کہ ڈیفنس کی حدود میں چلنے والے جسم فروشی کے دھندوں سے لیکر گیسٹ یاؤسز و انگلش شراب کے سرغناؤں سے ہفتہ وار لاکھوں روپے وصولی کر کے اپنے طاقتور آقاؤں کو پہنچانے تک زمہ دار بتایا جاتا ہے ۔

اندرونی ذرائع نے بتایا دس سالوں سے اس گورکھ دھندے سے ثاقب بیگ نے اپنے گیسٹ ہاؤسز سمیت پنچاب سے لڑکیوں کی خرید و فروخت تک کا سسٹم قائم کر رکھا ہے اور متعدد دو نمبر گیسٹ ہاؤسز میں پارٹنر شپ میں حاصل کر رکھی ہے ۔

جسم فروشی کے دھندے سمیت ہر قسم کے دھندے کو پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا تمام لائنیں ثاقب بیگ کی جانب سے دی گئی ہے جو کہ اس وقت جیکسن تھانے کے اندر تعیناتی کے مزے لوٹنے میں سرگرم ہے ۔ شام پانچ بجے کے بعد بدر کمرشل کی سیر وتفریح کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر جاتا ہے اور اپنی مکمل لائن سیدھا کرتا ہے ۔

اندرونی ذرائع نے ایسی کئی جگہوں کی نشاندہی کی ہے ۔ اعلی افسران پشت پناہی کے بجائے ایسے ناسور کردار کے خلاف کارروائی کریں کیوں کہ اس سے قبل بھی دو ڈی ایس پیز نے ثاقب بیگ کو بلیک لسٹ کیا تھا اور کچھ ہی ٹائم بعد دوبار ڈیفنس کے مزے لوٹنے لگا ہے ۔

اختر نواز
اختر نواز
اختر نواز کا تعلق کراچی سے ہے ۔ انہوں نے صحافتی کیریئر کا آغاز 1999 کو روزنامہ اساس سے شروع کیا تھا ۔اس کے بعد روزنامہ آغاز، روزنامہ اسلام، روزنامہ نوائے وقت اور وقت ٹی وی سمیت پاکستان ٹائمز (ہیوسٹن) میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ اس وقت اپنے یوٹیوب چینل کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہیں ۔
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں