کراچی : محکمہ بلدیات سندھ میں اہم انتظامی تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ گریڈ 20 کے سینئر ایکس پی سی ایس افسر رفیق قریشی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔
رفیق قریشی سندھ کے مختلف سرکاری اداروں میں بطور سربراہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مضبوط ساکھ، اصول پسندی اور سخت پیشہ ورانہ معیار کے باعث ایک معتبر افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ افسر شاہی میں انہیں نظم و ضبط، شفافیت اور انتظامی گرفت رکھنے کی وجہ سے خاص مقام حاصل ہے ۔

رفیق قریشی کی تعیناتی کو محکمہ بلدیات کے آئندہ انتظامی اور اصلاحاتی ڈھانچے میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
