بدھ, دسمبر 17, 2025

ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر عامر نواز گجر کا تبادلہ کر دیا گیا

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر عامر نواز گجر کا تبادلہ کر کے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف آئی اے کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نواز، جو اس وقت کراچی زون میں ڈائریکٹر (آپریشنز ساؤتھ) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو NCCIA سے فارغ کرتے ہوئے انہیں ان کے اصل محکمہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر (اسلام آباد) رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

یہ تبادلہ وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے احکامات کی روشنی میں 2 دسمبر 2025 کو جاری کردہ NCCIA کے خط نمبر 8/19/2025 کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر دستخط ڈائریکٹر ایڈمن NCCIA ارشد شہباز خان نے کیے ہیں۔

اس حوالے سے سینئر صحافی نادر خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ NCCIA کی تشکیل اور اس کے نظم ونسق کو چلانے سے ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو FIA سائبر کرائم ونگ کے پروجیکٹ ون کے افسران درکار نہیں ہیں ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں حالیہ کرپشن کی وارداتوں میں صرف نشانہ ان ہی افسران کو بنایا گیا ہے جبکہ ان وارداتوں میں ملوث ڈیپوٹیشن افسران کو واپس اپنے محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نادر خان نے مذید لکھا ہے کہ اب خبر یہ ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ساوتھ زون کے ڈائریکٹر عامر نواز گجر لاکھ کوششوں کے باوجود اپنا عہدہ نہیں بچا سکے ۔ انہیں واپس ایف آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں