Home علاقائی ناگ کے مقام پر ٹریفک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید...

ناگ کے مقام پر ٹریفک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی،تین جاں بحق

12

بسیمہ: بسیمہ کے سب تحصیل ناگ کے مقام پر کار گاڑی مخالف سمیت کھڑے گاڑی سے ٹکرانے سے خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی جبکہ خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق تفصیلات کے مطابق بسیمہ سے گوادر جانے والی کار گاڑی ناگ سرچشمہ کے مقام پر مخالف سمیت کھڑے گاڑی سے ٹکرا گئی ،حادثے میں میاں بیوی بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ خاتون سمیت دو بچے جاں بحق ہوئے زخمی اور جاں بحق افراد کو آر ایچ سی ناگ منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کو مذید طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا اور لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔