پیر, دسمبر 23, 2024

نارمل پاسپورٹ 20 اور ارجنٹ 10 دن میں ملے گا، ڈائریکٹر امیگریشن

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،پاسپورٹ فراہمی میں اب مہینوں کا انتظار ختم ہوگیا،  اب نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری20 دنوں میں جبکہ ارجںت پاسپورٹ کی فراہمی صرف 10دنوں میں ہوگی۔

ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ساؤتھ ریجن سعید عباسی کا کہناتھا کہ درخواست گزاروں کا پاسپورٹ حصول کیلئے مہنیوں کا انتظار ختم ہوگیا، نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری کے منتظر شہریوں کیلئے 20 دنوں میں پاسپورٹ فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے نارمل پاسپورٹ حصول کی فراہمی مہینوں بعد کی جارہی تھی، مقررہ 20 روز میں پاسپورٹ فراہمی نئی پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سے ممکن ہوئی، افرادی قوت میں اضافے سمیت 24 گھنٹے پرنٹنگ کے باعث مقررہ وقت میں پاسپورٹس کی فراہمی ممکن ہوگئی۔

ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹس کی فراہمی 2 دن اور ارجنٹ فیس کے ساتھ فراہمی 10 دن میں ممکن بنائی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں