بدھ, فروری 5, 2025

"تونسہ شریف”جہاں ہر خوشی غم میں ڈوبی ہے

اگر آپ پاکستان کے متعدد علاقوں میں گھومیں پھریں گاہے بگاہے آپ کو سہولیات کا فقدان نظر آۓ گا ،اور اہل علاقہ یہ شکوہ کرتے نظر آئیں گے کہ پاکستان کا واحد صوبہ پنجاب ہے جس میں تمام صوبوں کا فنڈ پانی کی طرح بہا کر اسے دوسرا پیرس یا لندن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،اس کے برعکس آپ اگر پنجاب کے متعدد علاقوں کا جائزہ لیں گنگا الٹی بہتری نظر آۓ گی ،جی ہاں
گزشتہ ڈیڑھ دہائی کا جائزہ لیں تو پنجاب کے ایسے متعدد علاقہ جات میں سے مظلوم و محروم ترین علاقہ "تونسہ شریف” نظر آۓ گا ،جہاں 2010 کے بعد وقتا فوقتاً ہونے والی بارشوں کی تباہ کاریاں ،سیلابی ریلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال اور اس سے جنم لینے والی بیماریاں ہی نظر آئیں گی،فقط یہی نہیں بلکہ یہ شاید وہ واحد علاقہ ہے جہاں سڑکوں کا فقدان اس قدر ہے کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اہل علاقہ کیلیے ہریالی و خوشحالی کے بجاۓ قحط کی صورت میں نمودار ہوتا ہے ،ایک طرف علاقے کا مرکز وہوا شہر تو دوسری طرف مرکزی و تجارتی حیثیت کا حامل شہر ترمن واقع ہے ،لیکن بارش کے بعد ان دو شہروں تک رسائ بھی ناممکن ہو جاتی ہے،تعلیم و ہسپتال یا دیگر سہولیات تو گویا فقط اہل علاقہ نے تصویروں میں ہی دیکھیں ہیں،موجودہ ایام میں اس محروم و مظلوم علاقے میں کینسر جیسے موذی مرض نے پنجے گاڑ لئیے ہیں نتیجتاً آۓ روز گھروں میں اموات ہو رہی ہیں،اور علاقے کی خوشیاں غموں کے سمندر میں غوطے کھاتی کھاتی ڈوبتی جارہی ہیں،چنانچہ اہل علاقہ کا حکومت وقت و حکومت پنجاب سے بھرپور مطالبہ ہے کہ خدارا ہمیں بھی پنجاب کا ایک حصہ سمجھ کر کچھ نظر کرم ہم پر بھی کیا جاۓ اور اس علاقے کی مظلوموں کا ازالہ کیا جاۓ

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں