ہفتہ, دسمبر 21, 2024

کرسمس کا تہوار محبت، امن، صلح اور سلامتی کا پیغام لاتا ہے – ڈاکٹر جوزف ارشد

راولپنڈی: مسیحی روحانی پیشوا آرچ بشپ راولپنڈی / اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت ، امن ، صلح اور سلامتی کا پیغام لاتا ہے ، یہ دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم نے کس طرح پرامن معاشرے کی تشکیل کرنی ہے ، مسیحی برادری وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے، مسیحی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرفیتھ گیٹ ٹو گیدر کے موقع پر کیا ، ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ مسیحی برادری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے

جبکہ اس ضمن میں مسلم علمائے کرام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے اکابرین کی کوششیں بھی لائق تحسین ہیں ، تقریب میں سینیٹر خلیل طاہر سندھو ، مرکزی خطیب جامع مسجد حافظ اقبال رضوی ، سردار رنجیت سنگھ ، علامہ زاہد حسین کاظمی ، پیر عظمت اللہ ، ریورنڈ فادر سرفراز سائمن ، فادر اعظم صدیق ، بابو ساجد امین کھوکھر ، فریاد فرانسیس ، فادر آصف جان و دیگر فادر صاحبان موجود تھے، حافظ اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے مسیحی برادری کی کوششوں کو سراہا ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں