بدھ, دسمبر 18, 2024

گوگل یا بنگ پر پی ڈی ایف کتاب کیسے تلاش کریں؟

اگلے روز راقم نے کتاب چہرہ (فیس بُک) پر گوگل یا دوسرے سرچ انجن کی مدد سے پی ڈی ایف میں کتب یا مضامین میں تلاش کرنے کے لیے ایک نسخہ شیئر کیا تھا۔دنیا جہاں  کی کتب  کی تلاش کے لیے یہ ایک بڑا کارآمد نسخہ ہے۔اگر آپ کتب بینی کے شوقین ہیں لیکن معاشی مشکلات کے پیش نظر اپنی پسندیدہ کتابوں کو خرید  کرنے سے قاصر ہیں تو  یہ  نسخہ بس پھر آپ ہی کے لیے  ہے۔اس کی مدد سے آپ کوئی  بھی کتاب تلاش کرسکتے ہیں۔اگر وہ انٹر نیٹ پر موجود ہوئی ،خواہ اس کو  کسی نے کانواں لِٹ  یا تلونڈی  بھنڈراں سے اپ لوڈ کیا ہوتو آپ کو فراہم ہوجائے گی۔

اس کا طریق   کار یہ ہے  کہ آپ اپنی مطلوبہ کتاب کا نام کاموں میں لکھیں؛ انورٹڈ کامے۔اس کے بعد کولن اور سپیس دیں،پھر فائل ٹائپ ڈاٹ پی ڈی ایف لکھیں۔ اردو اور انگریزی میں دودو مثالیں ملاحظہ کیجیے:

“Mass Communication Living in a Media World”: filetype.pdf

“Introduction to Mass Communication”: filtype.pdf

‎: file type.pdf‎‏’’پھر مارشل لا آگیا ‘‘‏

‎: file type.pdf‎‏’’ابلاغ عام ‘‘‏

 یوں کتاب جس بھی ویب سائٹ پر ہوگی یا جہاں بھی ہوگی ، اس کی تفصیل سامنے آجائے گی اور اس کو ڈاؤن لوڈ کرلیجیے۔

مثال کے طور اسی کتاب [پھر مارشل آگیا] کو جب اس نسخے کی مدد سے تلاش کیا گیا تو گوگل کے پہلے صفحے پر یہ نتائج سامنے آئے:

بنگ کے پہلے صفحے پر یہ نتائج ظاہر ہوئے۔اس  سے اسی موضوع پر انٹر نیٹ پر دستیاب دوسری کتب کے بارے میں بھی معلومات مل جاتی ہیں۔

اس سے یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ یہ کتاب کس شہر میں اور کس کتب خانے میں موجود ہے۔اگر کسی کتاب  کی نیٹ پر پی ڈی ایف فائل دستیاب نہیں تو اس کے بارے میں یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ وہ پرنٹ شکل میں کس کتب فروش ادارے کے پاس دستیاب ہے اور وہاں سے کتنی رقم میں خرید کی جاسکتی ہے یا کیسے منگوائی جاسکتی ہے۔

دوم، اگر آپ کسی موضوع پر  پی پی ٹی (پاورپوائنٹ) فائل کی تلاش میں ہیں  تو  مذکورہ بالا  لنک میں پی ڈی ایف کی جگہ  انگریزی میں  پی پی ٹی لکھ دیں تو   وہ فائل دستیاب ہوجائے گی۔نیز یہ بھی پتا چل جاتا ہے کس ویب سائٹ پر  فائل مفت میں دستیاب  ہے اور کہاں پیسے بھرنا پڑیں گے۔ہم پاکستانی کیونکہ ہمیشہ مفت کی تلاش میں ہوتے ہیں ،اس لیے یہ  کارآمد نسخے ہمارے ہی لیے ہیں۔انھیں  آزمائیے اور اپنی پسندیدہ کتب سے بھرپور استفادہ  کیجیے۔

امتیاز احمد وریاہ
امتیاز احمد وریاہhttps://alert.com.pk/
I am an experienced journalist and writer. My career as a journalist has spanned over 30 years. Punjabi is my native language. I hold Master of Science degrees in Media Studies, Psychology and History. I have translated seven books from English into Urdu (including two books on Journalism) and I am also a co-author of three textbooks. I have translated over 1000 articles and reports on different topics from English into Urdu and Punjabi. I have reviewed, proofread, and edited numerous books on Islam, Pakistan, History, Urdu language and literature, Journalism, Social Studies etc. My research topic for MS Media Studies degree program was “Problems of Orthography in Urdu Journalism of Pakistan.” (پاکستان کی اردو صحافت میں املا کے مسائل) I have written extensively on this topic and my research articles have been published in different periodicals and research journals. I have worked with different national and international media and development organizations as a writer, translator, and editor.
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں