ہفتہ, دسمبر 7, 2024

ایف بی آر کی کاروائ – اربوں کے ٹیکس فراڈ میں سہولت کاری کرنے والا بینک منیجر گرفتار

اسلام آباد: ایف بی آر کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن انلینڈ ریونیو اسلام آباد نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں فرسٹ وومن بنک امپیریل کورٹ برانچ کراچی کے بینک منیجرکو بینک سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام ایک جعلی کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھول کر اس میں 4.8 billion روپے منگواۓ اور رکشہ ڈرائیور سے چیک بک سائن کروا کے پیسے بینی فیشل اونر تک پہنچاۓ اور سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کے موبائیل فون سے مزید جعلی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس سامنے آۓ ہیں۔ ملزم کو کل سپیشل جج کسٹم اسلام آبادکی عدالت میں پیش کر کے اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جاۓ گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن انلینڈ ریونیو اسلام آباد نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسوں کے ذریعے قومی خزانے کواربوں روپے کے نقصان کی شکایت موصول ہونے پر نجی کمپنی کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں پہلے بھی متعدد گرفتاریاں عمل میں لائ جا چکی ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں