پیر, دسمبر 23, 2024

کراچی: احمد ندیم اعوان کی میٹرک بورڈ ٹاپر حافظ عبدالرافع سے ملاقات

احمد ندیم اعوان کی میٹرک بورڈ ٹاپر حافظ عبدالرافع سے ملاقات: تعلیمی کامیابیوں کو سراہا

کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کراچی میٹرک بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عبدالرافع سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فیڈرل بی ایریا کے ایک نجی اسکول میں ہوئی، جہاں حافظ عبدالرافع زیر تعلیم ہیں۔ ملاقات میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کراچی کے صدر عزیز الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

احمد ندیم اعوان نے حافظ عبدالرافع کی شاندار کامیابی پر اسے خصوصی شاباش دی اور اس کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف اس طالب علم بلکہ اس کے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے والدین، اسکول کے پرنسپل، اور اساتذہ کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے حافظ عبدالرافع کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

احمد ندیم اعوان نے کہا کہ حافظ عبدالرافع جیسے باصلاحیت طلباء پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ ان کی کامیابیاں ہمارے تعلیمی نظام کی طاقت اور محنتی نوجوانوں کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے طلباء کو مزید کامیابیوں کے لیے تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حافظ عبدالرافع کی کامیابی دیگر طلباء کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔

اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے حافظ عبدالرافع کو تحائف پیش کیے گئے، جن سے اس کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی۔ احمد ندیم اعوان نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ہونہار طلباء کی پذیرائی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھی اپنی محنت جاری رکھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں