اتوار, دسمبر 22, 2024

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایچ ای سی کے تعاون سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کا افتتاح کردیا

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے تعاون سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب ڈاؤ یونیورسٹی ڈیجیٹل لائبریری میں منعقد ہوئی، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکھنے سکھانے کے عمل میں مہارت کے لئے نئی تکنیک اور آلات کا استعمال آرٹیفیشل انٹیلیجینس سے چلنے والی دنیا کا خاصہ ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فیکلٹی ڈیولپمنٹ ایچ ای سی کے لئے پہلے پارٹنر کے طور پرڈاؤ یونیورسٹی کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس تقریب میں رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق ،ڈائریکٹر ڈیجیٹل لرننگ پروفیسر یحییٰ نوری، ڈائریکٹر این اے ایچ ای سلیمان احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این اے ایچ ای سہیل رضا منگی، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار میمن ، سمیت فیکلٹی و اسٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی، این اے ایچ ای، چار ہفتے کے دورانیے پر مشتمل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ہے، جو ایچ ای سی کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نینشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ ہے،اس پروگرام کےاہلیت کے معیار کے مطابق 32 لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تقویت ملے گی جس کے تحت منتخب کردہ فیکلٹی اراکین، ڈاؤ یونیورسٹی میں تدریسی اور اینڈراگوجیکل مہارتوں کے ساتھ ساتھ تدریس کو بہتر بنانے کے تجربے کا حصہ بنیں گے، اس پروگرام کے تحت فیکلٹی اراکین کے لیے بہترین طریقوں، تحقیقی نتائج، اور کامیاب کیس اسٹڈیز پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا گیا ہے، جو ایک باہمی تعاون اور معاون تعلیمی کمیونٹی کو فروغ دے رہا ہے، یہ پروگرام 10 ماڈیولز پر مشتمل ہے اور ہرماڈیوکل فیکلٹی ممبرز کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافے کے لیے ضروری اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، یہ ماڈیولز اکیڈمک پلاننگ ، جدید تدریسی طریقہ کار، اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کے انضمام، تحقیقی مہارتوں میں صلاحیت کی تعمیر پر مشتمل ہوں گے، ہر ماڈیول متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی جانب سے پڑھایا جائے گا تاکہ شرکا کو قابل ِ قدر تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی علم کے حصول کو یقینی بنایا جائے ،اس پروگرام کے ماہرین میں پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار میمن بھی شامل ہیں جو "ٹیچنگ ایز اے پروفیشن اِن ہائر ایجوکیشن ” کے عنوان پر مبنی پہلا ماڈیول پڑھائیں گے، دریں اثنا، پروگرام اور اس کے ماڈیولز کے ذریعے جدید تدریسی تکنیکوں، ڈیجیٹل ٹولز، اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجیز کو تدریس کا حصہ بنانےمیں مدد ملے گی، یہ پروگرام پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ) بالخصوص ہدف نمبر 4 معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس سے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم اور جدت کو فروغ ملے گا۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاؤ یونیورسٹی مس صنم سومرو کو اس پروگرام کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں