بدھ, نومبر 20, 2024

چین کے معروف تاجر وانگ فیکی نے اسلام قبول کرلیا

صوبہ بلخ میں ایک اہم واقعہ پیش آیا جب چین کے مشہور تاجر، وانگ فیکی، نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ خبر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد، وانگ فیکی کا اسلامی نام "عبداللہ محمد” رکھا گیا۔ ان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعاؤں کے پیغام بھیجے۔

وانگ فیکی کی زندگی میں اس اہم تبدیلی کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، لیکن ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے مسلمانوں کے دلوں میں ایک نئی خوشی اور حوصلے کی لہر پیدا کردی ہے۔

الحمداللہ، یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اسلام ایک عالمی دین ہے جو دلوں کو جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ عبداللہ محمد کا یہ نیا سفر ان کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو۔

یہ خبر نہ صرف صوبہ بلخ بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعث فخر ہے!

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں