پیر, دسمبر 23, 2024

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق مقدمات سننے والا بنچ تبدیل

عام انتخابات 2024میں مبینہ دھاندلی کے 3 مقدمات سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ 3رکنی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہونگے،اس سے قبل جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی،پی بی 28 کیچ میں میر ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ،پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے،سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں