جمعہ, دسمبر 13, 2024

حوالہ ہنڈی گینگ کے اہم ملزم کی گرفتاری، کراچی میں ایف آئی اے کی کامیاب کاروائی

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے نے غیر قانونی ذرائع سے بیرونی ترسیلات زر اور کرنسی کی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا۔

ملزم کی شناخت آصف کے نام سے کی گئی ہے، جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے قریب ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ہوا۔ اس کارروائی میں مختلف ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں 22,950 اماراتی درہم، 6,000 سعودی ریال، 6,180 تھائی لینڈ بھات، 450 امریکی ڈالر اور 16 لاکھ پاکستانی روپے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، ایف آئی اے کو ملزم کے قبضے سے 22 چیک بکس، پے آرڈر کی نقول، اور حوالہ ہنڈی کے مختلف ریکارڈ بھی ملے ہیں۔ ملزم غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا اور ضبط شدہ کرنسی کے بارے میں تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہا۔

حوالہ ہنڈی گینگ کے ممبران نے ادائیگیوں کے لیے بے نامی اکاؤنٹس اور تھرڈ پارٹی ٹیلی گرافک ٹرانسفر کا استعمال کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے اس کارروائی کو حوالہ ہنڈی جیسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں