جمعہ, دسمبر 13, 2024

سرسید یونیورسٹی کو بی ٹیک آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام کی پہلی بار منظوری

نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) نے پاکستان میں پہلی بار سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایس ایس یو ای ٹی) کو بی ٹیک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ پروگرام کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پیش کیا جائے گا اور چار سال پر محیط ہوگا۔ اس ڈگری کو بی ایس کمپیوٹنگ پروگرام کے برابر تسلیم کیا گیا ہے، لیکن اس میں پریکٹیکل کا تناسب 70 فیصد رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ کو صنعت میں درکار عملی مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

این ٹی سی کے زیرو وزٹ کے دوران ماہرین نے ایس ایس یو ای ٹی کے نصاب اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور نصاب میں جدید موضوعات کو شامل کرکے اسے عالمی معیار کے مطابق مرتب کروایا۔ ماہرین نے تسلی بخش سہولیات، جیسے ہائی اسپیڈ لیبارٹریز، جدید کلاس رومز، اور کتب پر مبنی لائبریری کو تسلیم کیا۔

پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ کو فیس میں رعایت بھی دی جائے گی۔ این ٹی سی اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام تکنیکی صلاحیتوں کے حامل گریجویٹس فراہم کرے گا جو پاکستان کی صنعتوں کو جدید معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے بعد، اسے ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں