Home جرائم حسن ابدال: سنیچنگ کے دوران مزاحمت پر شہری کاظم حسین ڈکیتوں کی...

حسن ابدال: سنیچنگ کے دوران مزاحمت پر شہری کاظم حسین ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی

20

حسن ابدال کے محلہ اسلام پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین رکنی ڈکیت گینگ نے سنیچنگ کے دوران مزاحمت کرنے والے شہری کاظم حسین کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ملزمان نے کاظم حسین سے اس کی موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

زخمی شہری کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مقامی پولیس نے کاظم حسین کا بیان ریکارڈ کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے، اور شہریوں نے اس قسم کے جرائم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔