جمعہ, دسمبر 13, 2024

درآمدی گیس کے باعث ملکی گیس کی پیداوار میں 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کمی، ٹرانسمیشن سسٹم کو سنگین خطرات کا سامنا

درآمدی گیس کے باعث گیس ٹرانسمیشن سسٹم کو سنگین خطرات کا سامنا ،ملکی گیس کی پیداوار جبری طور پر 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروادی گئی ۔

ایک طرف پاکستان میں گیس پوری نہیں ہورہی تو دوسری جانب درآمدی گیس کے باعث گیس ٹرانسمیشن سسٹم کو سنگین خطرات کا سامنا ہے،ملکی گیس کی پیداوار جبری طور پر 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروادی گئی ہے،سسٹم کو بچانے کیلئے 8 فیلڈز سے گیس کی پیداوار کم کروائی گئی۔

جبری طور پر گیس کی پیداوار کم کروانے سے گیس فیلڈز کےخطرے پرکمپنیوں نےتشویش کا اظہار کیا ہے،کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فروخت کم ہونے سے قطر سے 5 کارگو منسوخ کروائے جاچکے،سوئی فیلڈ سے 35 ملین،قادر پور سے 100 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کروادی گئی۔

 

ایچ آر ایل آئل فیلڈ سے 30 ملین اور توغ فیلڈ سے 15 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کی گئی ہے،اسی طرح مول فیلڈ سے 50 ملین اور ناشپا فیلڈ سے 45 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کروائی گئی ،تولانج سے 4 ملین اور ڈھوک حسین سے 11 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار کم کی گئی ہے۔

گیس کی پیداوار غیر معینہ مدت کیلئے کروائی گئی ہے،کمپنیوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گیس پیداوار جبری طور پر کم ہونے سے اربوں ڈالر کے ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں