Home کاروبار انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

20

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر   277.93 روپے سے کم ہوکر 277.85روپے  پر بند ہوا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا،100 انڈیکس130پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 94 ہزار 355 کی سطح پر بندہوا ۔آج31ارب روپے مالیت کے 80 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔