اتوار, دسمبر 22, 2024

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر

لاہور: شدید دُھند اور اسموگ کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس رات گئے 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 644 کا تناسب رہا۔

لاہور کے بعد ملتان، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر ہے۔

اس وقت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں کی فضاؤں میں شدید دُھند اور اسموگ کا راج ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق مختلف مقامات سے موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے، جس میں ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہیں شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں