جمعہ, دسمبر 13, 2024

اسرائیل میں اسلحہ کی تربیت اور مسلم معاشروں میں دفاعی کمزوری – ہمارے زوال کی کہانی

اسرائیل میں اسلحہ کی تربیت عام زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ اسرائیلی نیوز کاسٹرز نے بھی ہتھیار اٹھا کر خبریں نشر کرنے کا رواج اپنایا ہے، اور اسرائیلی اسکولوں میں نوجوانوں کو باقاعدہ اسلحے کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے برعکس، مسلمانوں کو جو دفاعی طاقت رکھنے کا حکم تھا، وہ وقت کے ساتھ ہم نے ترک کر دیا، اور مغربی طاقتوں نے اپنی دفاعی برتری کے ذریعے ہمیں مرعوب کرنا شروع کر دیا۔

آج ہم اسلحے کی جگہ پر جدید اور مہنگے موبائلوں پر فخر کرتے ہیں، جبکہ اسرائیل اور مغربی ممالک میں دفاع اور اسلحے کے شعور کو زندگی کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ افسوسناک حقیقت مسلم دنیا کے زوال کی مختصر کہانی بیان کرتی ہے۔ آج کے دور میں بعض اسلامی ممالک میں اپنی دفاع کی خاطر اسلحہ اٹھانے کو بھی جرم تصور کیا جانے لگا ہے۔

یہ صورتحال اسلامی معاشروں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جہاں ایک طرف مغربی ممالک اپنی عوام اور نوجوان نسل میں دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دے رہے ہیں، وہیں مسلم دنیا اس بنیادی ضرورت کو نظرانداز کرتے ہوئے مادیت پرستی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس زوال پر ہمیں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ہم اپنی حفاظت اور دفاع کو مضبوط بنا سکیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں