اتوار, دسمبر 22, 2024

کھلابٹ: محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت سے چھوہر کالونی میں گندا پانی سپلائی، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی): محکمہ پبلک ہیلتھ سب ڈویژن غازی ہری پور کے حکام کی غفلت 2 ہفتے گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم چھوہر کالونی کی لیکج پھٹی پائپ لائنوں کی مرمت نہ ہو سکی علاقہ کے مکین گندا پانی پینے پر مجبور گندے پانی کی سپلائی سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا چھوہر کالونی سیکٹر نمبر2 کے رہائشی معززین علاقہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 تا 20 روز سے واٹر سپلائی اسکیم چھوہر کالونی کی پائپ لائن مختلف مقامات سے پھٹ چکی ہے پانی کی لیکج کے ساتھ ساتھ برساتی نالے کا پانی لائن میں داخل ہو رہا ہے علاقہ کے مکین گزشتہ 15/20 دنوں سے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں معززین علاقہ نے مزید بتایا کہ مختلف مقامات پر پائپ لائن پھٹنے اور لیکج کے متعلق متعلقہ سٹاف اور محکمہ پبلک ہیلتھ سب ڈویژن غازی ہری پور کے آفس میں جاکر شکایت نوٹ کروا چکے ہیں دو ہفتے گزر گئے مگر ٹال مٹول کے علاوہ تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے شہری آلودہ اور گندا پانی پینے پر مجبور ہو چکے ہیں معززین علاقہ نے آلودہ پانی کی سپلائی سے مختلف وبائی امراض کے پھیلنے کے خدشات اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ پائپ لائن کی جلد مرمت ممکن اور شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں