اتوار, دسمبر 22, 2024

حسن ابدال میں گیس بحران – شہری مشکلات میں گرفتار

حسن ابدال شہر میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ گیس کا بحران خاص طور پر ان غریب خاندانوں کے لئے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جن کی مالی حالت انہیں ایل پی جی خریدنے کی اجازت نہیں دیتی۔ ایسے حالات میں اسکول جانے والے بچے ناشتے سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ محنت کش باپ بھی خالی پیٹ کام پر جانے پر مجبور ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیاسی اور سماجی شخصیات اس معاملے پر خاموش ہیں۔ لوگوں کی زندگی کو سہولت دینے کے بجائے گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے بھی مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔ والدین کی یہ پریشانی عروج پر پہنچ چکی ہے کہ جب بچے اسکول سے واپس آتے ہیں تو گھر میں پھر بھی گیس نہیں ہوتی۔

اہل علاقہ کی طرف سے متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور اپنی غیورانہ سوچ کا ثبوت دیتے ہوئے فوری طور پر اس بحران کے حل کی طرف توجہ دیں تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں