اتوار, دسمبر 22, 2024

میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کا ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

ٹیکسلا: میونسپل کمیٹی ٹیکسلا نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اس آپریشن کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا ہینسن کرامت اور انکروچمنٹ ہیڈ میڈم رابعہ بصری نے کی، جبکہ بلدیہ کے آفیسر ملک آفتاب نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیاب آپریشن میں ٹریفک پولیس، واپڈا، سٹی پولیس، اور دیگر متعلقہ ادارے بھی شامل ہوئے۔ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اس مہم کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے، جس پر عوام نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہریوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے اور عوامی سہولت کے لیے ضروری تھا۔ یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں