ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگجامعہ اردو میں وائس چانسلرکے لئے افسران کی دوڑیں ، رپورٹ

جامعہ اردو میں وائس چانسلرکے لئے افسران کی دوڑیں ، رپورٹ

رپورٹ : میاں ابو مناص
وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر کی عدم دلچسپی ، وائس چانسلر کی عدالت سے برطرفی اور یونیورسٹی پر قابض 15 رتنوں کی لوٹ مار نے ادارے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا.

اردویونیورسٹی میں قابض مافیا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کیلئے برطرف وائس چانسلر کو سپریم کورٹ میں اپیل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی ترقیوں پر دستخط کروانے میں مصروف ہیں .وفاقی میں جاری سیاسی چپقلش کی وجہ سے 17 سال سے قائم وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری غیر قانونی تقرریوں ، ترقیوں ، مالی بے ضابطگیوں اور لوٹ مار کا سلسلہ تبدیلی سرکار تمام دعووں کی طرح ہوا ، یونیورسٹی کے چانسلر و صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب مصروفیات کے باعث یونیورسٹی سینٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کے مسائل میں بھی اضافہ ہوگیا ہے .

جب کہ یونیورسٹی کا انتظامی امورپرقابض مافیا کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا ، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے ڈیفیکٹو چانسلر( پی اے ٹو وائس چانسلر) شرجیل نوید غوری ، یونیورسٹی رجسٹرار محمد صارم ، ڈائریکٹر فنائس دانش احسان اور یونیورسٹی میں 10 سے انتظامی کیمٹوں کے سربراہ زاہد اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے یونیورسٹی کے تمام انتظامی معاملات پر قبضہ کر کے من مانیاں شروع کر دی ہیں.

ذرائع کے مطابق مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے عمر رسیدہ سابق وائس چانسلر الطاف حسین عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے پر تولنے میں مصروف ہیں ،جن ایچ ای سی سے جبری ریٹائرمنٹ پر بھجوایا گیا تھا ،جبکہ تحقیقاتی ادارے ان کے خلاف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والی تعمیرات پر بھی تیزی کے ساتھ تحقیق میں مصروف ہیں.

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا