بدھ, نومبر 13, 2024

UN کے قیام کا عالمی دن

دو عالمی جنگوں کے بعد دنیا کو امن اور انصاف دینے کیلئے 24 اکتوبر 1945 کو اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا، آج دنیا بھر میں اس ادارے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کے قیام کو 79 سال گزرگئے لیکن فلسطین اور کشمیر سمیت کئی تنازعات ثابت کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنے قیام سے اب تک اپنا مقصد وجود ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

ویٹو پاور اس کے قانون کی وہ شق ہے جو اقوام متحدہ کیلئے عالمی امن کی بحالی اور مظلوم اقوام کو انصاف کی فراہمی کے سامنے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اقوام متحدہ کی ناکامیوں کی مثالوں میں فلسطین سرفہرست ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام میں ناکامی کی اہم وجہ امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسی عالمی طاقتوں کی اسرائیل کیلئے اندھی حمایت ہے، جس کے بل پر وہ آج بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

یہی صورتحال کشمیر کی بھی ہے، بھارت اپنی کمزور پوزیشن کے پیش نظر یکم جنوری 1948 کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔ 28 جنوری 1948 کو سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کی رضامندی سے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے ہوگا۔

استصواب رائے کیلئے پاکستان نے تو اپنی ذمہ داری پوری کی مگر انڈیا مکر گیا، عالمی طاقتوں نے اپنے مفاد میں انڈیا کا ساتھ دیا اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر آنکھیں اور کان بند کرلیے۔

عالمی امور کے ماہر اور سابق سفیر ڈاکٹر جمیل خان کہتے ہیں کہ پاکستان، اٹلی اور برازیل ویٹو پاور کے غیر منصفانہ استعمال کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، یک قطبی دنیا ایک بار پھر تبدیلی کی راہ پر ہے۔

عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مظلوم اور چھوٹی قوموں کی سوچ تبدیل ہو رہی ہے، طاقتور ملکوں کی من مانی کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی تعاون کی تنظیمیں اب زیادہ فعال ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مظلوم قوموں کے خلاف ویٹو پاور کے ناحق استعمال کی روش نہ بدلی گئی تو اقوام متحدہ اپنے ہونے کا ہر جواز کھو دے گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں