ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینجامعہ کراچی فکلیٹی آف سوشل سائسنز پر نئے کورس کی منظوری کیلئے...

جامعہ کراچی فکلیٹی آف سوشل سائسنز پر نئے کورس کی منظوری کیلئے دباو

کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں نیا کورس میڈیا مارکیٹنگ متعارف کرانے کیلئے سوشل سائنسز کی فکلیٹی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے سوشل سائنسز کی فکلیٹی میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ میں غیر متعلقہ مضمون میڈیا مارکیٹنگ کا نیا کورس شروع کرنے کے لئے نصاب کی منظوری دو ہفتے قبل کے اجلاس میں لینے کی کوشش کی گئی تھی ۔ جس میں سوشل سائنسز کی فکلیٹی کے تمام ممبران نے نصاب کو یکسر مسترد کر دیا تھا ۔

نئے نصاب میں انٹر میڈیٹ اور بیچلر کی سطح ہر ایسا کوئی بھی مضمون اختیاری مضمون کے طور شامل ہی نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے اس نئے کورس میں داخلے کو کوئی اصول بنتا ہی نہیں ہے ۔ جب کہ ذرائع ابلاغ میں مینجمنٹ کا مضمون شامل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

نیا نصاب مسترد ہونے کے بعد وائس چانسلر کی جانب سے کمیٹی قائم کر دی گئی ، جب کہ نصاب مسترد ہونے کے بعد کمیٹی کا قیام ہی اصولی طور ہر غلط ہے ۔ اس کمیٹی میں ڈاکٹر انیلہ امبر ملک ، ڈاکٹر نبیل زبیری ، عظمی فرمان ، ڈاکٹر افتخار شفیق کو شامل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمیٹی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ اب کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے اور اس اجلاس میں وائس چانسلر بھی شریک ہونگے اور اس نصاب کو کمیٹی کی جانب سے معمولی رد و بدل کے ساتھ منظور کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کو اکیڈمک کونسل اور ڈینز سے منظور کرا لیا جائے گا ۔ جب کہ اس کورس کو بورڈ آف اسٹڈیز سے منظور کرایا گیا ہے اور نہ ہی اکیڈمک کونسل سے منظوری ہو سکی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ایک نیا کورس متعارف کرایا گیا تھا جس کی منظوری بورڈ آف اسٹڈیز سے نہیں ہوئی تھی ۔اور شعبہ کے اساتذہ سے منظوری کے بغیر ہی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں لایا گیا تھا ۔ وہاں پر بھی اعتراض کے باوجود اس کو منظور کر لیا اور اس میں داخلے بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ تاکہ من پسند افراد کو بھرتی کیا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں