جمعرات, نومبر 21, 2024

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دیدی جس کے مطابق ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پراپیگنڈے پر سخت کارروائی ہوگی،سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی ہے، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔

نگران حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

 ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم ہو جائیں گے اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں