پیر, دسمبر 23, 2024

فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی طلبہ کو سرکاری اخراجات پر تعلیمی و دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور پاکستانیوں کے دل ان کے لیے دھڑکتے ہیں۔

پاکستان میں زیرتعلیم میڈیکل طلبا کے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمارے گھر اور تعلیمی ادارے آپ کے لیے حاضر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جتنا میرا گھر ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 ہزار فلسطینی شہید کردیے ہیں لیکن عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اب تک اپنا کردار ادا نہیں کرسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری کر رہی ہے اور اس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کونسل اور عالمی عدالت بھی اسرائیل کے سامنے بے بس ہے۔

وزیراعظم نے فلسطینی طلبا کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں