رپورٹ : اختر شیخ
واٹر بورڈ ایڈہاک ملازمین نے احتجاج کے دوران خود سوزی کی کوشش کی ،جس کو ناکام بنا دیا گیا .خود سوزی کو الزام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعیب خان تغلق ہر عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا .
واٹر بورڈ کے ایڈہاک ملازمین کے احتجاج میں ڈی ایم ڈی ہیومن ریسورس سے ہلڑ بازی مچ گئی،ایڈہاک ملازمین نے پٹرول چھڑک پر خود سوزی کی کوشش کی جن کو بچالیا گیا،واٹر بورڈ ملازمین کی یونیز اور سی بی اے نے آج دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ ایڈہاک ملازمین سمیت یونینز اور سی بی اے آئندہ چند روز میں ایم ڈی آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔
گزشتہ روز بدھ کو دوپہر بارہ بجے واٹر بورڈ ہیڈ آفس واقع سوک سینٹر میں ایڈہاک ملازمین نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر احتجاج کیا۔جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے،جن پر ادارے میں ہونے والی کرپشن،افسران کو دہرے تہرے چارج دیکر نوازنے اور ادارے کی نجکاری کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔
ایڈہاک ملازمین کے احتجاج میں بڑی تعداد میں سابق ملازمین شریک تھے۔جن کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے لیبر فرنٹ یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم،جماعت اسلامی کی جنرل ایمپلائز یونین کے سیکرٹری خالد خان،پیپلز لیبر یونین کے نمائندے،یونائٹیڈ ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری اکرام خان،متحدہ ورکر فرنٹ کی سی بی اے کے دونوں دھڑے جن میں چیئرمین نعیم اپنے کیبنیٹ کے ساتھ جبکہ ارشاد، کاشف شمشاد،نوشاد خان سمیت دیگرملازمین شامل تھے۔
احتجاجی نے ڈی ایم ڈی ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب تغلق کے دفتر کا رخ کیا جس کے بعد شعیب تغلق خان نے انہیں کہا کہ آپ نوٹ شیٹ بنائیں میں اس پر دستخظ کروں گا۔تاہم اس کے باوجود نوٹ شیٹ نہ بنانے کے بعد ایڈہاک ملازمین نے پڑول چھرک کر خود سوزی کی کوشش کی جن کو عبدالقیوم اور اکرام خان نے بچا لیا جس کے بعدعبدالقیوم اور سی بی اے نمائندوں نے شعیب تغلق خان سے کہا کہ آپ کا بس صرف غریب محنت کشوں پر چلتا ہے،ہم جانتے ہیں کہ آپ دو گریڈ سے گریڈ 19تک کیسے آئے ہو،ہم جانتے ہیں کہ آپ نے واٹر بورڈ کی کتنی زمینیں فروخت کی ہیں۔
تاہم اس دوران شعیب تغلق اپنے کمرے سے نکل کر انتہائی متنازعہ افسر ساجد نظام کے کمرے میں چلے گئے،جہاں احتجاجی مظاہرین پہنچ گئے جس کے بعد وہاں سے بھی شعیب تغلق نکل کرگھر روانہ ہوئے،جہاں انہیں ملازمین نے گیٹ سے پہلے ہی راستے میں روک لیا۔اس دوران ایڈہاک ملازمین اور شعیب تغلق کے مابین گالم گلوچ شروع ہو گئی۔جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو مغلظاب بکیں۔
واضح رہے کہ شعیب خان تغلق متحدہ (آبکار)کے رہنما بھی رہ چکے ہیں۔جن کے خلاف آج دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عبدالقیوم اور خالد خان نے کہا ہے کہ ہم اس رویئے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ادھر سی بی اے نے ایڈہاک ملازمین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہمارے ہوتے ہوئے آ پ کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے اب ہم ایسا مذید نہیں ہونے دیں گے اور عدالت بھی جائیں گے۔اہڈہاک ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ ہم آئندہ چند روز میں ایم ڈی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔