جمعرات, نومبر 7, 2024

کھلابٹ گرلز ڈگری کالج میں اسٹاف کمی کے باعث BS کے 3 پروگرام بند

ہری پور (قاضی نثار احمد خان تنولی): گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھلابٹ میں اسٹاف کی کمی کے باعث BS کے پانچ میں سے تین پروگرام عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ بند ہونے والے پروگراموں میں انگلش، اردو، اور پولیٹیکل سائنس شامل ہیں۔ کالج انتظامیہ کے مطابق، اسٹاف کی کمی کے باعث ان مضامین میں داخلے نئے تعلیمی سال کے لیے نہیں دیے جا رہے ہیں۔

اس صورتحال سے والدین اور کھلابٹ کے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، جنہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی حالات جاری رہے تو کالج مکمل طور پر غیر فعال ہو سکتا ہے۔ والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور ان بند پروگراموں کو دوبارہ فعال بنایا جائے تاکہ طالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ کیا جا سکے۔

کھلابٹ گرلز ڈگری کالج کا قیام سابق صوبائی وزیر اختر نواز خان شہید کے دور میں ہوا تھا، اور اس کالج سے اب تک ہزاروں طالبات تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ کالج میں BS پروگراموں کا بند ہونا ان کی بیٹیوں کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ زیادتی ہے۔

کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، اسٹاف کی کمی کی وجہ سے انگلش، اردو، اور پولیٹیکل سائنس کے BS پروگرام عارضی طور پر فریز کیے گئے ہیں، اور جب اسٹاف کی کمی پوری ہو گی تو یہ پروگرام دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

شہریوں اور والدین نے تحریک انصاف کے حکومتی نمائندوں اور صوبائی حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور BS کے بند پروگراموں کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ طالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں