بدھ, اکتوبر 16, 2024

مہتممین مدارس و جامعات کا سیمینار 20 اکتوبر کو ہوگا – وفاق المدارس

مہتممین مدارس و جامعات کا سیمینار بیس اکتوبر کو ہوگا۔امتحانی نظم ونسق سمیت دیگر امور پر قائدین وفاق المدارس خطاب کریں گے۔ مولانا طلحہ رحمانی

کراچی (16 اکتوبر 2024) وفاق المدارس العربیہ پاکستان، جو پاکستان میں مدارس دینیہ کا سب سے بڑا بورڈ ہے، نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی کے مہتممین مدارس کا سیمینار 20 اکتوبر بروز اتوار جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔ اس سیمینار کی صدارت ناظم سندھ مولانا امداد اللہ یوسف زئی کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری ہوں گے۔

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ سیمینار میں کراچی کے ساتوں اضلاع کے دو ہزار سے زائد مدارس و جامعات کے مہتممین کو دعوت دی گئی ہے اور شرکت دعوت نامے کے ذریعے ہوگی۔ سیمینار میں امتحانی نظم و ضبط اور دیگر انتظامی امور پر وفاق کے قائدین تربیتی گفتگو کریں گے۔

سیمینار کے دوران وفاق المدارس العربیہ کے نائب صدور مولانا عبید اللہ خالد، مولانا سید سلیمان بنوری، اور دیگر علما و قائدین بھی شریک ہوں گے۔ سندھ کے معاون ناظمین اور دیگر مسؤلین نے اس سیمینار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور حتمی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ناظم سندھ مولانا امداد اللہ یوسف زئی کی صدارت میں کراچی کے مسؤلین و منتظمین کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ سیمینار کے بعد سندھ کے تمام مسؤلین وفاق کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بھی شریک ہوں گے۔

جاری کردہ: میڈیا سینٹر، وفاق المدارس العربیہ پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں