بدھ, اکتوبر 16, 2024

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ 2024ء کے امتحانات کی اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری کی ہدایت پر اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا عمل بروز جمعرات 17 اکتوبر سے بروز پیر 18 نومبر 2024ء تک جاری رہے گا۔

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000 روپے فیس کے ساتھ انٹر بورڈ کراچی میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ مزید آسانی کے لیے، کراچی میں UBL کی تمام برانچوں میں بھی فیس جمع کروانے کی سہولت موجود ہے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرکے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 1000 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں۔

جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور فارم انٹر بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ، انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے انٹر بورڈ کراچی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا UBL کی کسی برانچ میں رجوع کریں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں