جمعہ, دسمبر 27, 2024

اٹک میں سہولت بازار سے تجاوزات ختم کرنے کے احکامات

اٹک (ایم احسان قریشی): ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ سہولت بازار میں موجود رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے یہ بات ماڈل بازار کے دورے کے دوران کہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، میونسپل آفیسر رضا الہی، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے سہولت بازار میں موجود تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور انہیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات اور رکاوٹوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی دکاندار اپنی دکان کے سامنے تجاوزات نہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اے ڈی سی جی انیل سعید نے اس موقع پر سبزی منڈی کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ عوام کو معیاری اشیاء اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں