جمعہ, نومبر 22, 2024

آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر امیدواروں کی لسٹ سے عمران خان کا نام نکال دیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی لسٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان باہر ہوگئے۔ آکسفورڈ کی جانب سے چانسلر کے امیدواروں کی جاری کردہ لسٹ میں عمران خان کا نام موجود نہیں ہے۔ آکسفورڈ نے 38امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے۔

گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی شمولیت کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے قانونی رائے طلب کی تھی کہ وہ چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب کا سیدھا سادہ عمل اس قدر متنازع طور پر پیچیدہ ہو جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق لارڈ کرسٹوفر پیٹن کی بحیثیت چانسلر 2023-24 کے تعلیمی سال کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر کے انتخاب کی دوڑ شروع ہوئی، جس میں یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گی۔

یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں، آج انہوں نے اہل امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔

واضح رہے آکسفورڈ کی جانب سے سابق طلبہ کو چانسلر کے امیدواروں کی ترجیح کے اعتبار سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی تھی، امیدواروں میں سابق برطانوی وزراء اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن سمیت لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹرمینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی، اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں