Home پاکستان ڈرامہ سیریل ‘گرہیں’ پر پابندی کا مطالبہ، ناظرین کی تنقید اور تحفظات

ڈرامہ سیریل ‘گرہیں’ پر پابندی کا مطالبہ، ناظرین کی تنقید اور تحفظات

کالا جادو آج بھی کئی معاشروں اور عقائد کا حصہ ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ اسے کرنے والے افراد ميں کمی نہيں ہوئی۔ آج کل نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’گرہیں‘ میں بھی کالا جادو کرتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’گرہیں‘ آج کل صارفین کے نشانے پر ہے، کیونکہ اس میں حسد کے ساتھ ساتھ کالے جادو کا باقاعدہ عمل کرتے دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک خاتون کو پتلے پر سوئیاں چبھاتے اور منتر پھونکتے دیکھا جا سکتا ہے جس سے دوسری خاتون متاثر ہوتی نظر آتی ہے۔

یہ کلپ نشر ہونے کی دیر تھی کہ صارفین ڈرامہ انتظامیہ پر برس پڑے کہ آخر وہ نیشنل ٹی وی پر اس طرح کے کلپ کیسے دکھا سکتی ہے، کئی صارفین نے اسے حرام قرار دیا تو چند صارفین نے ایسے کلپ نشر کرنے پر ڈرامہ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں گھروں کو تباہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے اس لیے اسے فی الفور نشر کرنا بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں شامل بہروز سبزواری، شہریار زیدی، عذرا محی الدین، بینا چوہدری، ہشام خان اور سحر افضل شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ روزانہ رات 7 بجے جیو ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔

Exit mobile version