منگل, اکتوبر 15, 2024

آئینی ترمیم ہمارے مسودے کے مطابق ہوگی ورنہ ہوگی ہی نہیں – مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے مسودے کے مطابق آئینی ترمیم ہوگی ورنہ ہوگی ہی نہیں، آئین سے کھلواڑ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

میرپور خاص سندھ میں مفتی محمود (مرحوم) کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئینی ترمیم کا جو مسودہ تیار کیا تھا اس میں آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ 1977 میں انتخابات میں دھاندلی کی تحریک چلی تھی جس کی قیادت مفتی محمود نے کی، پھر ہم نے 2018 کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا، اور 2024 کے جعلی انتخابات پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ آئینی ترمیم پر میں نے تجویز دی تو سب میرے گھر آ کر بیٹھ گئے کہ ہمیں ووٹ دو، جن کے پاس کوئی مسودہ نہیں تھا وہ بھی ہم سے ووٹ لینے آئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں کالے شاپر میں مسودہ آیا جس میں عوام کے حق سلب کرنے کی کوشش تھی، ہم نے اس مسودے کی مخالفت کی اور یہ حکومت وہ آئینی ترمیم منظور نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہاکہ میں سیاست میں اس کالی داڑھی کے ساتھ داخل ہوا تھا اور داڑھی سفید ہوگئی ہے، مجھے کہا گیا کہ ہم نے کوئی دھاندلی نہیں کی تو ہم نے جواب دیا آپ کے علاوہ کوئی دھاندلی کر ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان ان حکمرانوں کی وجہ سے اسلامی قوانین سے محروم ہے، اب ان حکمرانوں کا محاصرہ اس عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی ختم نبوت پر شب خون مارے گا، وہ اس ملک میں نہیں رہ سکے گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں