پیر, نومبر 4, 2024

پنجاب کالج کی طالبہ سےسکیورٹی گارڈ کی مبینہ زیادتی،ساتھی طلباء کا احتجاج

لاہور: لاہور گلبرگ میں پنجاب کالج کی طالبہ سےسکیورٹی گارڈ کی مبینہ زیادتی ، سوشل میڈیا پروائرل خبرکی ابھی تک تصدیق نہ ہوسکی ۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کچھ دن پہلے کاہے اور ملزم سکیورٹی گارڈ پولیس تحویل میں ہے جب کہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات  جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کا خاندان سامنے نہیں آیا، متعلقہ پولیس اسٹیشن، ون فائیو یا کالج انتظامیہ کو واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی، سوشل میڈیا پروائرل خبرکی بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔

 

دوسری جانب مشتعل طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کالج کے صحن میں آگ لگا دی ہے،کالج کے طلبا اور طالبات نے مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب کینال روڈ پر کالج کے باہر احتجاج کیا جس دوران شیشہ لگنےسے طالب علم شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق احتجاج میں شامل ایک طالبہ کی حالت خراب ہوئی جب کہ احتجاجی طلبہ کا کہنا ہےکہ ایک طالبہ اور ایک طالب علم پرمبینہ طور پر کالج کے گارڈ نے تشددکیا جنہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں