جمعہ, نومبر 22, 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کی

خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کر دی۔

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن ہو گی۔

کوہستان کے علاقے کیگا میں ایک مارخور کے شکار سے 5 کروڑ 37 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ گہریت، چترال سے ایک مارخور کے شکار سے 5 کروڑ 28 لاکھ روپے کی آمدن ہو گی۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں