دکی: رات گئے کوئٹہ سے 225 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ضلع دکی کی مقامی کائلہ کانوں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں 19 کان کن ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایچ او دکی پولیس ہمایوں خان نے بتایا کہ رات گئے مسلح افراد کی جانب سے دکی کی مقامی کائلہ کانوں پر حملے کے نتیجے میں 19 کان کن ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں، تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دکی جبکہ زخمیوں کو لورالائی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ہمایوں خان نے بتایا کہ مسلح افراد نے مزدوروں کو یکجا کر کے ان پر فائرنگ کی اور مشینری کو نذرِ آتش کردیا، ہنگامی طور پر جائے وقوعہ پہنچنے پر سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران شر پسندوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق اندھیرے کا دائرہ اٹھاتے ہوئے مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔، ہلاک شدگان میں پنجاب کا رہائشی کوئی بھی نہیں تھا، مقتول کان کنوں میں 4 کا تعلق قلعہ سیف اللہ، 4 کا تعلق ژوب، 3 کا تعلق پشین، 2 کا تعلق افغانستان، 1 کا تعلق کچلاک، 1 کا تعلق لورالائی، 1 کا تعلق موسی خیل تھا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔