کراچی: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ اسکول ایسوسیشنز سندھ کے کنوینیر علیم قریشی، ممبران کور کمیٹی بشیر احمد چنہ اور سید دانش الزماں نے صوبائی وزیر انرجی سید ناصر حسین شاہ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں ایکشن کمیٹی کی طرف سے پیش کیئے گئے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے ان سے درخواست کی کہ وہ نجی اسکولز کے مسائل حل کے لیئے کردار ادا کریں جس پر انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سے بات کرنے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔