پیر, دسمبر 23, 2024

سرسید یونیورسٹی کے چانسلرجاوید انوار کا محترم الہی بخش سومرو کے انتقال پرتعزیت کا اظہار۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین اوررجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی نے سینئر سیاست داں اور پاکستان قومی اسمبلی کے سابق اسپیکرمحترم الٰہی بخش سومرو کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔
محترم الٰہی بخش سومرو کا تعلق شکارپور جیکب آباد اضلاع کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا اور وہ 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے سولہویں اسپیکر منتخب ہوئے۔سندھ سے کئی بار قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور متعدد مرتبہ وزارت کے منصب پر فائز رہے۔
 عبدالحامد دکنی
    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں