بدھ, نومبر 13, 2024

جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر منی ٹرک اور کار میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

حیدرآباد: جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر منی ٹرک کو کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میں2خواتین سمیت3افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شب کو لونی کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے حیدرآباد آنے والے ایک منی ٹرک کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مادی جس کے باعث کار کے پیچھے سے آنے والی ایک اور کار ٹکرا گئی

جس کے نتیجے میں کار کا گیس سلینڈر پھٹنے سے2خواتین سمیت3افراد جلس کر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ ریسکیو 1122 اور ایدھی کے رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرادیا ۔ موٹر وے پولیس نے جائے حادثہ کو کلئیر کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں