جمعہ, نومبر 22, 2024

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں "قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار” پر آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی (محمد آصف اعوان): فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (FJWU) راولپنڈی میں "قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار” کے موضوع پر ایک آگاہی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

ورکشاپ میں مہمان مقرر ڈاکٹر مھیمن نے اسلامی نقطہ نظر سے خواتین کے کردار اور ذمہ داریوں کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معاشرتی ترقی میں خواتین کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں رواداری، باہمی احترام اور استحکام کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، اور اس میں خواتین کا کردار اہم ترین ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کو ان کے معاشرتی اور قومی کردار کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ اپنے معاشرے اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں