جمعہ, نومبر 22, 2024

لاہور پولیس :رواں سال 3978 جواری گرفتار، داؤ پر لگی 15 ملین سے زائد رقم برآمد

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے جوا کروانے والے بکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ جوا معاشرے میں بگاڑ کا سبب اور بہت سی برائیوں کی جڑ ہے۔ ضمانتوں پر رہا عادی جواریوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ آن لائن جوا کھیلنے والے بکیوں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے نو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال قمار بازوں کے خلاف 943 مقدمات درج کئے گئے۔

ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کا بہترین استعمال کر تے ہوئے 3978جواری گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 15ملین سے زائد کی رقم بھی برآمدکی گئی۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ یافتہ جواریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈورناکنگ کر کے گرفت میں لیا جائے، نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ جوا معاشرے میں بگاڑ، سنگین جرائم کا سبب بنتا ہے۔شہر بھر میں جوا کے خلاف موثر آگاہی مہم چلائی جائے گی، ہم سب کو مل کر اپنی نسلوں کوقماربازی کے ناسور سے بچانا ہو گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں