جمعرات, نومبر 21, 2024

سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا نیا اسکینڈل : زیرِ آزمائش اساتذہ کو بیرون ملک چھٹی دینے کا انکشاف

کراچی: سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے ۔ سرکاری اسکولوں کے اندر اساتذہ کی شدید کمی کے باوجود زیرِ آزمائش (Probationary Period) اساتذہ کو غیر قانونی طریقے سے پیسوں کے عوض بیرون ملک ملازمت کے لیے چھٹیاں دی جا رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زیرِ آزمائش استاد کو حال ہی میں ایک سال کی چھٹی دی گئی ہے ، تاکہ وہ سعودی عرب میں ملازمت کر سکیں ۔ تاہم استاد نے اس چھٹی کا غلط استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب جانے کے بجائے متحدہ عرب امارات کی ریاست اجمان میں ملازمت اختیار کر لی ہے ۔

مزید برآں، انہوں نے سرکاری پاسپورٹ کے بجائے نجی پاسپورٹ استعمال کیا، جو کہ پاکستان کے پاسپورٹ ایکٹ 1974 U/s 6(1)(a)(c) کی واضح خلاف ورزی ہے اور ایک سنگین قانونی جرم ہے۔

یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور بے ضابطگیاں کس حد تک بڑھ چکی ہیں، جہاں ایسے اساتذہ جو ابھی تک مستقل تقرری کے مرحلے میں ہیں، انہیں غیر قانونی طریقوں سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں فوری تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ سندھ کے تعلیمی نظام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں